وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پروفیسر نثار احمد صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پروفیسر نثار احمد صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ نثار احمد صدیقی کا انتقال شعبہ تعلیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا نظام بہتر کرنے کیلئے نثار صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم نثارصدیقی کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرےاور لواحقین کو صبروجمیل دے، آمین۔ واضح رہے کہ پروفیسر نثار احمد صدیقی آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر تھے۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ