وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علامہ طالب حسین جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علامہ طالب حسین جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری کا انتقال عالم اسلام کیلئے ایک بہت بڑانقصان ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علامہ طالب جوہری کے بیٹے سے بذریعہ فون تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ علامہ طالب جوہری صاحب ایک اعلیٰ پائے کے عالم تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم طالب جوہری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اہلبیتؑ کے ذاکر علامہ طالب حسین جوہری نے علمی اور دینی خدمات کے ساتھ اتحاد بین المسلمین داعی تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم علامہ طالب جوہری کی دین کیلئے خدمات صدیوں تک رہنمائی کرتی رہیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پنجتنؑ پاک کے صدقے علامہ طالب جوہری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم طالب جوہری کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ اور مداحوں کو صبر و جمیل عطا کرے، آمین۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ