پاکستانی فنکار مخالف جنس میں کیسے نظر آتے ہیں؟

کورونا وائرس کے پیش نظر دُنیا بھر سمیت پاکستان میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ تر لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف سرگرمیاں کرتے نظر آرہے ہیں اور ٹرینڈنگ میں چلتے مختلف چیلنجز کررہے ہیں۔

ایسے میں پاکستانی شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور وہ بھی چیلنج ’اونانا‘ سے لیکر اب مختلف ٹاپ ٹرینڈ چیلنجز میں حصہ لے رہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک چیلنج آیا ہے جس میں لوگ ’فیس ایپ‘ پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں اور پھر وہ ایپ اُن کو اُن کی مخالف جنس کی تصویر دیتی ہے، جیسے اگر مرد کو عورت اور عورت کو مرد کی شکل دی جاتی ہے۔

اِس چیلنج میں پاکستانی شوبز ستاروں کی بھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر اُن کے مداح اُن پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں کہ خوبصورت خواتین مشہور شخصیات بطور مرد خوبصورت نظر آئیں گی؟ آئیے دیکھتے ہیں