ارطغرل غازی کے ہیرو کی فادرز ڈے پر والد کے ساتھ تصویر

معروف ترک اداکار انگین التان دوزیاتان جو کہ ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اسی کردار کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے فادرز ڈے (یوم پدر) پر اپنے والد کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی۔

انگین التان دوزیاتان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ ایک سلیفی بھی شیئر کی اور اس میں انہوں نے تحریر کیا، ہیپی فادرز ڈے۔ شیئر کردہ تصویر میں دونوں باپ بیٹے مسکراتے نظر آرہے ہیں’
یاد رہے کہ انگین التان دوزیاتان خود بھی ایک چار سالہ بیٹے امیر ارس دوزیاتان کے والد ہیں۔ انگین التان دوزیاتان نے مذکورہ بالا ڈرامے میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔

حال ہی میں انکی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر دیکھی گئی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ فرصت کے لمحات انجوائے کرتے ہوئے نظر آئے، اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں دیکھا گیا۔ ایک اور شاندار سی ویڈیو میں انکا بیٹا انکے چہرے پر رنگوں سے پینٹنگ کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

چالیس سالہ ترک ادکار کی نسلیسا الکولر کے ساتھ چھ برس قبل شادی ہوئی تھی، اور اس جوڑے کے ہاں 2016میں بیٹے امیر ارس دوزیاتان کی ولادت ہوئی