دوران میچ میسی غصے میں کیوں آئے؟

اسپینش لالیگا کے میچ کے دوران بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی غصے میں آگئے
اسپینش لیگ لالیگا کے میچ اس وقت روک دیا گیا جب بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے حریف کھلاڑی کو دھکا دے کر پیچھے کی جانب دھکیل دیا۔

اسٹار فٹبالر کو سیویا کے کھلاڑی نے پہلے گرایا تو میسی نے بھی حریف کھلاڑی کو دھکا دے دیا۔

دوران میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے اور پورے میچ کے دوران کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔