ایک ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے 10 خاندان کورونا کا شکار

کورونا وائرس میں مبتلا ڈیلیوری بوائے نے دس خاندانوں کو بھی کوویڈ 19 کا شکار بنا دیا۔

یہ واقعہ مصر کے علاقے السویس میں پیش آیا جہاں ایک ڈیلیوری بوائے کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے قرنطینہ کیا گیا ہے۔

مصری حکام نے ڈیلیوری بوائے سے اس کے ملنے والوں کی فہرست طلب کی اور ان افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا تو معلوم ہوا کہ 10 خاندانوں میں کورونا وائرس منتقل ہوچکا ہے۔

مصری حکام نے ان تمام 10 خاندانوں کو قرنطینہ کردیا ہے

Courtesy jang news