وزیراعلیٰ پنجاب آج سپیکر چودھری پرویز الہیٰ سےاہم ملاقات کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اتحادیوں سے معاملات بہتر بنانے کے لیے متحرک ہو گئے۔ اسی سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے اہم ملاقات کریں گےجس میں چودھری مونس الہیٰ بھی موجود ہوں گے۔ملاقات میں اتحادی حکومت کے معاملات پر مشاورت ہو گی جبکہ مسلم لیگ ق کے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات پربھی غور ہو گا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ہم خیال گروپ نے وزیر اعلی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاتھا۔ارکا ن نے وزیر اعلی کو یقین دہانی کرائی کہ ہم ایک تھے ،ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔دوسری جانب ملاقات میں ہم خیال گروپ نے اپنے شکوے شکایات بھی کیں تھیں جبکہ بجٹ کے بعد تحریک انصاف کے اتحادیوں نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے

Courtesy gnn urdu news