سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے بڑی خبر

سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ملک میں مقیم جو غیرملکی خصوصی پلیٹ فارم ’عودہ‘ پر وطن واپسی کی درخواست دے رہے ہیں، انہیں جانچ پڑتال کے بعد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔

السعودیہ کے مطابق ملک بھر میں تمام ہوائی اڈوں کے لیے داخلی پروازیں مرحلہ وار مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی۔ جبکہ ہر عمر کے بچوں کو السعودیہ کی پروازوں سے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ سفر کی اجازت ہے
ایئرلائن نے واضح کیا کہ 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو تنہا سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، کرونا صورت حال اور صحت و سلامتی کے پیش نظر تنہا بچوں پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی

Courtesy ary news