کورونا احتیاط؛ میکسیکو میں ڈرائیو تھرو گریجویشن تقریب

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے سماجی فاصلے پر نہ صرف زور دیا جا رہا ہے بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سمیت ایک جگہ پر زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے بھی منع کیا جارہا ہے جبکہ کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

میکسیکو میں کورونا احتیاط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈرائیو تھرو گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔

ہائی اسکول نے کورونا وبا کے تناظر میں اپنے سالانہ رزلٹ میں اگرچہ طلبا و طالبات کو اسکول آنے سے روک تو دیا لیکن اس ضمن میں منفرد طریقہ کار اختیار کیا جس کیلئے پارکنگ ہال میں ڈرائیو تھرو گریجویشن تقریب منعقد کی۔

جس کے بعد طلباء اپنی فیملی کے ساتھ سجے سنورے کار میں آئے اور ڈگریاں وصول کیں جبکہ اس دوران میوزک کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔