فیروز خان کی بیٹے کیساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

رواں سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی اپنے بیٹے سلطان فیروز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 جون کو فادرز ڈے یعنی والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اسی حوالے سے فیروز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے سلطان فیروز خان کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کے بیٹے کا چہرہ تو نہیں نظر آرہا لیکن وہ اپنے والد فیروز خان کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں
بیٹے کے ساتھ خصوصی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فیروز خا ن نے فادرز ڈے کی مناسبت سے ایک معنی خیز پیغام بھی لکھا۔

فیروز خان نے لکھا کہ ’میرا یہ پیغام اُن تمام بچوں کے والد کے لیے ہے جو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں اور جدوجہد کر رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ جیت صرف آپ کی ہوگی لیکن آپ کو کبھی ہار نہیں ماننی
واضح رہے کہ فیروز خان مارچ 2018 میں علیزے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس مئی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جس کا نام سلطان فیروز خان ہے۔

ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والے سابق اداکار فیروز خان نے اپنی باقی زندگی اسلام کی تعلیمات کی تبلیغ میں گزارنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے رواں سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔