علی ظفر کی ’فادرز ڈے‘ پر نئی شاعری

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے عالمی یومِ والد کی مناسبت سے ’باپ‘ کے عنوان سے نئی شاعری لکھ کر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو بعنوان ’باپ باپ ہوتا ہے‘ شیئر کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے والدین کی کاوشوں کو اُس طرح نہیں سراہتے جیسے ہمیں سراہنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہئے ہمیں والدین کی کاوشوں کو بھی بھرپور کریڈٹ دینا چاہئے
والد کے عالمی دن کی مناسبت سے علی ظفر نے اپنی لکھی ہوئی شاعری بھی پڑھی۔ علی ظفر نے ’والد‘ کو اپنی زندگی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے اپنی لکھی ہوئی یہ نظم پڑھی،
ماں اگر چاندنی ، تو وہ آفتاب ہوتا ہے

باپ آخر باپ ہوتا ہے

مشکل میں ہو تم ، اور وہ بے تاب ہوتا ہے

باپ آخر باپ ہوتا ہے

اندھیری رات میں چھلکتا ، مہتاب ہوتا ہے

باپ آخر باپ ہوتا ہے

سایہ اس کا ہو سر پر، تو بیٹا کامیاب ہوتا ہے

باپ آخر باپ ہوتا ہے
01 منٹ اور دو سیکنڈ پر مشتمل اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں مداحوں سے کہا کہ اگر آپ کے والد حیات ہیں تو انہیں جا کر گلے ملیے کیونکہ زندگی یہ موقع بار بار اور طویل عرصے تک نہیں دیتی