دُعا ڈے

دُعا ڈے
السلام علیکم
21 جون 2020 بروز اتوار سورج گرہن ہے – کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے ٹڈی دل نے فصلیں تباہ کردی ہیں پوری دُنیا پریشان ہے ہر کوئ اپنے حساب اپنے طریقے سے دُعاؤں میں مصروف ہے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ یہ سب چیزیں ہمیں بتا رہی ہیں


کہ اللہ ہم سے ناراض ہے . ہمارے دُعا کے طریقے بیشک الگ الگ ہیں لیکن ہمارا مقصد ایک ہے تو کیوں نا ہم سب مل کر ایک دن ایک جیسا طریقہ اپنا لیں؟
ہم مختلف دن بہت شوق سے مناتے ہیں جیسے فادرز ڈے مدرز ڈے وغیرہ تو کیوں نا ہم ان حالات میں دُعا ڈے منا لیں؟
21 جون کے دن فجر سے لے کر سارا دن ہم سب کی زبان پر صرف اور صرف استغفار کی تسبیح ہو.
کام کرتے ہوۓ چلتے پھرتے وضو بے وضو سارا دن استغفار کرنا ہے .
مغرب کی اذان تک یہی ورد کرنا ہے اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھ کرجب 2 نفل جو پڑھنے ہیں ان کی توبہ کی نیت کر لیں اور پھر سجدے میں جا کر اللہ کریم سے گڑگڑا کر اپنے اور پوری اُمت کے گناہوں کی معافی مانگیں .انشا اللہ وہ ہماری فریاد ضرور سنے گا. ہم بہت گناہگار ہیں ہر لمحہ , ہر قدم پر گناہ کرتے ہیں اور ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا . اللہ ہمارے اس عمل کو شرف قبولیت بخش دے کیونکہ مل کر کام کرنے کی بہت برکت ہوتی ہے. آپ سب سے التماس ہے کہ اس پوسٹ کو اکیس جون سے پہلے تمام گروپس میں شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس عمل میں شامل ہو سکیں . پورے پاکستان میں یہ بات پھیل جائے اور دیگر ممالک کے احباب کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ وہ بھی پاکستان میں مغرب کی نماز کے وقت کے حساب سے اس اجتماعی عمل میں شامل ہو جائیں اور یہ ایک مضبوط زنجیر بن جائے.
ہمارا پیارا رب ہم سب سے راضی ہو جائے اور ہم سب سے یہ عذاب ٹال د ے ہم سب کو صراط مستقیم پر قائم کردے اور ہمیں ایسا بنا دے کہ اسے ہماری عبادت بھی پسند آجائے اور ہماری توبہ بھی قبول فرمائے
آمین ثم آمین جزاکم اللہ خیر🤲🤲