یاسر نوازاورندا یاسر نے پلازمہ عطیہ کردیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز اورمارننگ شو میزبان ندایاسر کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرنے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی پہنچ گئے ۔ ہسپتال کے آفیشل سوشل میڈیا پوسٹ نے دونوں اداکاروں کے عطیے سے متعلق خبربھی شئیر کی گئیفوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر نواز نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب کو ہی معلوم ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد میں نے خود قرنطینہ کردیا تھا اور احتیاطی تدابیر کی تھیں اور اب جب میں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے تو میں اپنا پلازمہ عطیہ کررہا ہوں۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان کی بات کو سن رہے ہیں وہ اپنا پلازمہ دوسرے لوگوں کو عطیہ کریں کیونکہ یہ ایک ثواب اور نیکی ہے۔
یاسرنواز کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کوایک آزمائش میں ڈالا تھا اور اسی نے آپ کو اس مشکل سے نکالا بھی تو اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پلازمہ عطیہ کرکے انسانیت کا حق ادا کریں۔ یاسر نواز نے مزید کہا کہ اگرکوئی ایک بھی ان کی بات کوسن لیتا ہے اور عمل کرلیتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوگی اوراللہ کی طرف سے اجربھی ملے گا۔انہوں نے اس ویڈیو کو’پلازمہ عطیہ کریں اور زندگیاں بچائیں کے عنوان سے شئیرکیا۔

Courtesy gnn urdu