سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے گھر پر ہی تنہائی اختیار کرلی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے مگر علامات کوئی نہیں ہیں طبیعت بھی بہتر ہے۔ انہوں نے رپورٹ مثبت آنے کے بعد گھر پر ہی آئیسولیشن اختیار کرلی ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے دوستوں اور اور احباب سے دعائوں کی درخواست کی ہے۔