حمزہ شہبازکی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پرسماعت 25 جون کیلئے مقرر

منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقررکردی گئی ، حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواست پر25 جون کوسماعت ہوگی، جسٹس مشیر عالم ، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔ حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت میں نیب کو فریق بنایا ہے۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس کے مقدمات ہیں۔ حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون2019 میں گرفتار کیا گیا تھا

Courtesy gnn news