پشاور:49ارب روپےکاٹیکس ہدف حاصل کرینگے،وزیرخزانہ تیمورسلیم

خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایسے حالات میں بجٹ پیش کیا گیا جب کرونا سے معاشی صورت حال متاثر ہے، نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ صحت کےشعبےکیلئے124ارب روپےمختص کیے،تعلیم کےشعبےکیلئےبھی 207 ارب روپےرکھےہیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے 318 ارب روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں،تمام علاقائی زبانوں میں بجٹ کی کاپیاں بنارہےہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پن بجلی خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی حل طلب ہے،ٹیکسز ،تیل و گیس کی رائلٹی اور اضلاع سے ملنے والی رقوم سے صوبہ چلتا ہے،تینوں میں سے کسی ایک شعبہ کی جانب کمی تو صوبہ کی مجموعی محاصل متاثر ہوتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کرونا کی وجہ سے پن بجلی خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی بھی متاثر ہوئی ہے،اس لئےقرضہ لینا بھی ضروری تھا

Courtesy Samaa news