کورونا، برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 55 ہزار سے زائد کیسز

صرف 24 گھنٹوں میں 55 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہےدنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ 57 ہزار ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 793 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 36 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 22 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار9 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں

Courtesy hum news