……………….امریکی بحریہ کاانکار

امریکی بحریہ نے یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ کے کپتان کو بحال کرنے سےانکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات سے ثابت کیا گیاہے کہ اسے عہدے سے ہٹانا درست اقدام تھا۔

کیپٹن بریٹ کروزئیر اس وقت سامنے آیا تھا جب یوایس ایس تھیوڈور جنگی جہاز پر تعینات عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا، کیپٹن نے سینئر اسٹاف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھاکہ تمام وسائل بھیج کر جہاز کے5 ہزار عملے کو قرنطینہ کیا جائے۔

اس نے کہا تھاکہ امریکا حالت جنگ میں نہیں کہ سیلرزجیسے اثاثے کورونا کی نظر کردے، یہ خط پبلک ہونے پر اسے معطل کردیا گیا تھا بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ کیپٹن کروزئیر بھی کورونا سے بیمار ہوگیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ کیپٹن کروزئیربحیثیت کمانڈنگ افسر مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہا تھا، جبکہ اسٹرائیک گروپ کمانڈر پر بھی ذمہ داری عائد ہوگی اوراس کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی روک لی گئی ہے

Courtesy Jang news