وزیر اعظم کی جانب سے اوورسیز ورکرز کے لیے بڑی خوش خبری

وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے ٹوئٹ میں اوورسیز ورکرز کو خوش خبری دیتے ہوئے لکھا کہ کل فضائی حدود عالمی پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھولی جائے گی۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ یہ اقدام ہمارے اوورسیز ورکرز کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، اوورسیز ورکرز کی ہمت کا مظاہرہ ہمارے لیے قابل فخر ہے، ہم آپ کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے اوورسیز ورکرز کو ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کی گئی ہے، انھوں نے لکھا کہ ہماری حکومت آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی، پاکستانی کمیونٹی نے بہنوں بھائیوں کی مدد کے لیے انسان دوستی کا کردار ادا کیا

Courtesy Ary news