ماہرین نے مریخ کے گرد سبز روشنی کا ہالہ دریافت کرلیا

ماہرین نے تاریخ میں پہلی بار حیرت انگیز طور پر مریخ کے گرد سبز روشنی کا ہالہ دریافت کیا ہے جو زمین کے ماحول میں آکسیجن کے اخراج سے پیدا ہونیوالی شعاعوں ارورا لائٹس(aurora lights) سے مماثلت رکھتا ہے۔

نیچر ایسٹرونومی نامی برطانوی جرنل میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق یہ مشاہدہ یورپین اسپیس ایجنسی کے اوربیٹر نے مریخ کے گرد چکر کاٹتے ہوئے کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روشنی اس سے پہلے زمین کے علاوہ کسی سیارے پر نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق جب سورج کی روشنی سیارے کے ارد گرد ماحول میں موجود ایٹمز اور مالیکیولز سے ٹکراتی ہے تو اس کے نتیجے میں یہ شعاعیں پیدا ہوتی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مشاہدے سے یہ پتا چلتا ہے کہ ہمیں دوسرے سیاروں کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔

مریخ کے ماحول پر تحقیق کے ذریعے وہاں ماضی میں زندگی کی موجودگی کے شواہد تک پہنچا جاسکتا ہے