15قربانی کے جانوروں سےلدا پہلا ٹرک سپرہائی مویشی منڈی کراچی پہچ گیا

15قربانی کے جانوروں سےلدا پہلا ٹرک سپرہائی مویشی منڈی کراچی پہچ گیا
قربانی کےلیےلائےگئےیہ جانورمویشی منڈی سجنے سے پہلے ہی پہنچ گئےجبکہ منڈی کا باقاعدہ آغاز 22 جون سے ہو۔ترجمان یاوررضا چاولہ
دوردراز علاقوں سےآنےوالےبیوپاری کوتمام سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح یے۔یاوررضاچاولہ
مویشی منڈی آنےوالےبیوپاری اور خریداروں سےکورونا ایس اوپیز پرسختی سے علمدرآمد کرنے کی اپیل
کراچی(م س)عید قرباں کیلئے سجنےوالی مویشی منڈی میں تیاریاں اپنے عروج پرپہنچ گئیں،سپرہائی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کا پہلا ٹرک پنجاب کے شہر شیخوپورہ سےلایاگیاہے جس میں 15 قربانی کے جانورلائے گئےہیں،ترجمان یاوررضا چاولہ کے مطابق مویشی منڈی سجنےسےپہلےہی جانوروں کی آمدکاسلسلہ شروع ہوچکاہےانہوں نے کہاکہ ،22 جون سے سپرہائی مویشی منڈی کاباقاعدہ آغاز ہوگااور کراچی سمیت دور دراز علاقوں سے آنے والے تمال بیوپاری مختلف اشیاء ہوٹلز لگانے کے خواہشمند افراد اور بیوپاری جانوروں اوردیگراشیاء کے اسٹالز کی بکنگ کےلیےاپنےفارم ایڈمنسٹریٹرآفس سے وصول کرکے بنک میں جمع کراسکیں گے،انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں سے آنےوالےبیوپاریوں کے جانوروں کیلئےپانی۔چارہ اوررہائش کا بندوبست ہماری پہلی ترجیح ہے،ترجمان یاوررضاچاولہ کا کہنا تھاکہ ایک ہزارایکڑرقبےاور 48 بلاکس پرمشتمل ایشیاء میں قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 5 لاکھ سےزائد قربانی کے جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہےانہوں مویشی منڈی آنے والےبیوپاریوں سمیت خریداروں سے بھی کورونا ایس اوپیز پر علمدرآمد کرنے کی اپیل کی یےانہوں نے کہا ہرشخص کوماسک پہننا لازمی قراردیاگیاہےبچے اور بوڑھے افراد مویشی منڈی کا رخ نہ کریں