مسلسل پانچویں روز کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی

کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اورمسلسل پانچویں روز نئے کیسز میں کمی سامنے آئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 944 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 62 تک جا پہنچی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 136 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 3229 ہو گئی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 62269 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر آگیا مریضوں کی تعداد 61678 رپورٹ ہوئی ہے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20182 ، بلوچستان میں 8998 ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9941، آزاد جموں و کشمیر 769 گلگت میں 1225 ہو گئی۔
این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 28ہزار 824 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 11 ہزار 106 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2168 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جبکہ ملک بھر میں 61383 ہزار مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔
این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کےخلاف جنگ میں103وینٹی لیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ1500مزید وینٹی لیٹرز جولائی تک ہسپتالوں کو دے دیے جائیں گے۔

Courtesy gnn news