لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تجارتی مراکز بند ہوں گے، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا وہاں تمام تجارتی مراکز بند ہوں گے۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں جہاں کیسز بڑھ رہےہیں وہاں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

افتخار شلوانی نے کہا کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن ہےوہاں گھر کے ایک فرد کو کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لیے باہر نکلنےکی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا وہاں صرف میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں تیس فیصد زیادہ ٹیسٹنگ ہورہی ہے، کورونا وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کررہےہیں

Courtesy Jang urdu