آسٹریلیا پر مبینہ سائبر حملہ رپورٹ، اسکاٹ موریسن

آسٹریلیا پر مبینہ سائبرحملہ رپورٹ ہوا ہے جس میں پارلیمنٹ، بزنسز، اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں میں ریاستی ایکٹر ملوث ہیں۔

ہنگامی پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہناہے کہ سائبر حملہ کرنیوالوں کو زیادہ کامیابی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ حملے کئی ماہ سے جاری تھے مگر اب بڑھ گئے ہیں جن کا حکومت، یونیورسیٹیز، اسپتال اور انڈسٹری نشانہ ہیں۔

انہوں نے واضح اشارہ کسی ملک کی جانب نہیں کیا ہے، تاہم کہا کہ ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ایسا آپریشن بہت زیادہ ممالک نہیں کرسکتے۔

برطانوی اخبار کے مطابق پچھلے برس مئی میں پارلیمنٹ اور تین بڑی سیاسی جماعتوں پر کیے گئے سائبر حملوں میں چین کو ملوث قراردیا گیا تھا۔

اسکاٹ موریسن نے بتایا کہ انہوں نے سائبرحملوں کے بارے میں اتحادیوں بشمول برطانیہ کے وزیراعظم سے بات کی ہے۔

Courtesy jang news