عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 56 ہزار انسانوں کی جانیں نگل لیں

انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار 123 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 45 لاکھ 35 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 747 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 120,688 ہو گئی ہے، جب کہ 22 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 9 لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 31,092 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ 8 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 47,869 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 9 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,204 ہلاکتیں ہوئیں۔
رطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 135 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 42,288 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,514 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 80 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 168 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 اموات ہوئیں۔

فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,603 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں گزشتہ 12 دنوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں 19,747 مریض، انڈیا میں 12,605، بیلجیئم میں 9,683، ایران میں 9,272 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,946 مریض، کینیڈا میں 8,300 مریض، روس میں 7,660، پیرو میں 7,461، نیدرلینڈز میں 6,078 افراد، سوئیڈن میں 5,053، ترکی میں 4,882، چین میں 4,634 (گزشتہ 53 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 4,087، چلی میں 3,841، پاکستان میں 3,229، انڈونیشیا میں 2,339، سوئٹزرلینڈ میں 1,956، کولمبیا میں 1,950، مصر میں 1,938، جنوبی افریقا میں 1,737، آئرلینڈ میں 1,714، پرتگال میں 1,524، رومانیا میں 1,473، پولینڈ میں 1,316، بنگلا دیش میں 1,343، سعودی عرب میں 1,139، جب کہ فلپائن میں 1,116 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ اور پاکستان میں 100 سے زائد اموات، پیرو اور چلی میں 200 سے زائد اموات، امریکا اور میکسیکو میں 700 سے زائد، برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

Courtesy Ary news