زلفی بخاری نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے داماد ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا

زلفی بخاری نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے داماد ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خاتون اول میری والدہ کی جگہ پر ہیں، ان کی بیٹیاں میری بہنوں جیسی ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان بیانات کی وجہ سے دو خاندانوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ہمیں کافی مایوسی بھی ہوئی ہے۔

بات کرتے ہوئے زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ میری ایک بیوی اور 2 بچے ہیں، ان الزامات کے بعد ان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، میری پوری فیملی اس کی لپیٹ میں آگئی تھی۔ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو اس طرح کی خبریں پھیلا کر کیا ملتا ہے، ایسی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جن میں حقیقت کا پہلو نہیں ہوتا۔

زلفی بخاری نے ان خبروں کو نچلے طبقے کا جھوٹ قرار دیتے ہوئے پروگرام میں بار بار اس بات کی وضاحت کی ہے کہ خاتون اول ان کی والدہ کی جگہ پر ہیں جبکہ ان کی بیٹیاں ان کی بہنوں جیسی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری خاتون اول بشریٰ بی بی کے داماد ہیں، اسی لئے انہیں حکومت میں اہمیت دی جاتی ہے۔
کچھ عرصہ قبل گردش کرنے والی ان خبروں نے شدت اختیار کر لی تھی جس کے بعد کسی قسم کی وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔ لیکن اب زلفی بخاری نے ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ان تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد ان کا واضح بیانیہ سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خاتون اول میری والدہ کی جگہ پر ہیں، ان کی بیٹیاں میری بہنوں جیسی ہیں
urdupoint-report