2011 کرکٹ ورلڈکپ فائنل بھارت کو بیچا تھا، سابق سری لنکن وزیر

کولمبو
2011کا کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا۔ سابق سری لنکن وزیر کھیل الوتھ گماگے نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے فائنل بھارت کو بیچ دیا تھا۔

خیال رہے کہ ممبئی میں فیصلہ کن میچ میں ٹاس بھی دوبار ہوا تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ وہ میچ فکسڈ تھا، البتہ اس میں کوئی کھلاڑی ملوث نہیں تھا۔

تاہم فائنل میں ٹیم کی قیادت کرنے والے کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر کے پاس شواہد ہیں تو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے حوالے کریں تاکہ اس بارے میں مکمل تحقیقات ممکن ہوسکیں۔جبکہ ایک اور سابق قائد مہیلا جے وردھنے نے اس الزام کو ملکی الیکشن سے قبل سرکس قراردیا اور ثبوت کے ساتھ ملزمان کے نام بتانے پر اصرار کیا۔