فلپائن کی دادی اماں کا رسی کودنے کاشاندار مظاہرہ

دادی بننے کے بعد بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر عمر رسیدہ افراد جینے کی امنگ چھوڑ دیتے ہیں لیکن کچھ کے دل تو بڑھاپے میں بھی جوان ہوتے ہیں۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والی ان دادی اماں کو ہی دیکھ لیجئے جو 76برس کی عمر میں بھی اس مہارت کے ساتھ رسی کودنے کا مظاہرہ کرتی ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

دادی اماں نے رسی کودنے کا ایسا شاندارمظاہرہ پیش کیا کہ انٹرنیٹ پر ویڈیو نے دھوم مچادی اور اب تک لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے