بھارت: بندر کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے چڑیا گھر میں ایک بندر کو 250 لوگوں کو کاٹنے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر ساری عمر سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور اسے رِہا نہیں کیا جائے گا۔

بندر نے مرزا پور میں 250 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا جبکہ ایک شخص بندر کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور دوران علاج چل بسا، بعدازاں اس بندر کو چڑیا گھر کی انتظامیہ کی مدد سے بڑی مشکل سے قابو کیا گیا اور کانپور کے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔

چڑیا گھر کے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ 6 سالہ بندر کو ایک الگ تھلگ پنجرے میں کئی مہینے تک رکھا گیا لیکن اس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اب اس کو چڑیا گھر میں آئے ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں اور اب یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ ہمیشہ کے لیے پنجرے میں قید ہی رہے گا۔