امریکی کھلاڑی کواسکائی ڈائیونگ کرنا مہنگا پڑ گیا

ایڈونچر کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

امریکاسے تعلق رکھنے والے اس اسکائی ڈائیورکوہی دیکھ لیں جو خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیاہے۔

خطروں کا کھلاڑی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے اسکائی ڈائیونگ میں مصروف تھا کہ اچانک اُسکا پیراشوٹ الجھ گیا تاہم اُس نے بروقت ہمت و ذہانت کا ثبوت دیا اورایمرجنسی پیراشوٹ کو کھولتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کر کے خود کو کسی جانی نقصان سے بچا لیا اس لئے شوق اپنی جگہ لیکن یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں