استنبول ایئرپورٹ کے ہینگرز پر آگ بجھانے کا نیا سسٹم نصب

ترکی میں استنبول ایئرپورٹ پر آگ بجھانے کا نیا سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ کے ہینگر میں نصب فائر سسٹم کی تربیتی ویڈیو میں فوم کے گرتے گالوں نے منظر کو دلفریب اور دلکش بنا دیا۔

جدید خود کار فائر سسٹم ایئرپورٹ کے ہینگرز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔