لوگوں کی منفی باتوں کو اپنی طاقت کے طور پر استعمال کروں گا: شہروز سبزواری

اداکارشہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی منفی باتوں کو اپنی طاقت کے طور پر استعمال کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہروز سبزواری نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور منفی باتیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اداکار نے لکھا کہ انہوں نے تمام باتیں غور سے پڑھی ہیں اور ان سب باتوں کو اب وہ اپنی طاقت کے طور پر استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے وہ دن بہ دن بہتر سے بہتر بننے کی کوشش کریں گے
واضح رہے کہ اداکار نے ماڈل صدف کنول سے حال ہی میں شادی کی تھی، سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی اختیار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پرستاروں ک جانب سے ان پر اہلیہ سے دھوکہ کرنے کا الزام بھی سامنے آیا تھا۔

شہروز نے ان تمام سوشل میڈیا پیغامات کو دیکھتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ان تمام تر الزامات کو رد کیا تھا
یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں۔

2012 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے سائرہ اور شہروز کی 6 سالہ ایک بیٹی ’نورے‘ ہے۔ دونوں نے طلاق کی وجہ کو خفیہ رکھا ہے اور نا ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی

طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا ہے۔ ماڈل صدف کنول نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ان کی جوڑی اب مکمل ہو چکی ہے