منشا پاشا حسن علی کی ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں پر برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا قومی کرکٹر حسن علی کی گزشتہ دنوں وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں پر برہم دکھائی دے رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ویڈیو پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ اگر یہی ڈانس کوئی غیر ملکی کھلاڑی کرتا تو ہمارے لوگوں کو ردعمل بلکل الگ ہوتا ۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگر کوئی گورا کرکٹر ایسا کرتا تو ہر کوئی کہتا کہ بہت زبردست اور بہت اچھا ہے ، لیکن پاکستان میں لوگ ایسی ویڈیوز دیکھنے کے بعد کام پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیتے دکھائی دیں گے ۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ وہ حسن علی کی تمام ویڈیوز سے خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کی ویڈیو بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تھی
منشا پاشا سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں حیران ہوں حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حسن علی بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل کرکٹر ہیں۔