اداکارہ غنا علی پہلی بار منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گی

فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ غنا علی محسن طلعت کے ڈرامے جوگ میں پہلی بار منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

محسن طلعت کی ڈائریکشن میں بنائے جانے والی اس سیریل میں سمیع خان، نازش جہانگیر اور سونیا حسین سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

غنا علی نے بتایا کہ میں نے فلموں اور ڈراموں میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے۔ میرے کام کو مداحوں نے سراہا۔ مجھے امید ہے کہ ناظرین مجھے منفی یعنی ولن کے روپ میں بھی پسند کریں گے۔

اداکارہ نے کا کہنا تھا کہ ان دنوں دو فلم کے پروجیکٹ بھی سائن کئے ہیں جیسے ہی حالات درست ہوں گے۔ فلوں کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔