’بندھے ایک ڈور سے‘ کا آغاز ایک ہفتے بعد

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے جیو ٹیلی ویژن کے ناظرین کے لیے محبتوں کا نیا سلسلہ’بندھے ایک ڈور سے‘ شروع ہونے جارہا ہے۔

ڈراما سیریل کی منفرد اور گرانڈ پروموشن نے اسکرین پر آتے ہی ناظرین کی اسے دیکھنے کی طلب بڑھادی ہے۔

’بندھے ایک ڈور سے‘ 25 جون سے ہر جمعرات کی شب رات آٹھ بجے نشر ہوگا۔

نئی نسل کے مقبول ہیرو احسن خان اور فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی جوڑی جیو کے نئے ڈرامے ’بندھے ایک ڈور سے‘ میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

اس حوالے سے احسن خان نے بتایا تھا کہ ڈرامے ان کا کردار ایک ایسے نوجوان کا ہے جو اپنے خاندان کو کسی بھی صورت متحد رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ڈرامے میں ان کی اور اُشنا شاہ کی رومانس سے بھری کہانی بھی ناظرین کے دل جیت لے گی