افراد کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی شروع کر دی گئی – ڈاؤ یونیورسٹی

اوجھا کیمپس کے گرلز ہاسٹل میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے بارے میں ڈاؤ یونیورسٹی کی اعلی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی اور فوری طور پر ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی شروع کر دی گئی ، نیز مذکورہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی طالبات کو گرلز ہاسٹل میں قیام کی سہولت اس وقت تک فراہم کردی گئی ہے، جب تک کہ یونیورسٹی سے ان کے متعلقہ معاملات حل نہ ہو جائیں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کی سینئر مینجمنٹ نے صورتِ حال کا بہت سنجید گی سے نوٹس لیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیاہے کہ ہاسٹل کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گاتاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھا م ہوسکے اور مستقبل میں بھی تمام طلبا کےساتھ کسی قسم کےنسلی یا علاقائی امتیاز کے بغیر احترام کے ساتھ اورہمدردانہ برتا ؤ رکھاجائے ،اعلامیے میں اس امیدکا اظہار کیاگیاہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تمام ملازمین ادارے کی ان بنیادی اقدار پر عمل کو یقینی بنائیں گے ، جو بلاشبہ کسٹمر سروس، ہمدردی کام کرنے جذبہ، ایکسیلنس اینڈ انوویشن، ٹیم ورک، اخلاقی بلندی ،قیادت ،باہمی احترام اور اجتماعیت ہیں