پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کے سینئر راہنماؤں کو فون کال

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیربخاری، فرحت اللہ بابر اور شیری رحمان کو فون کال کی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راجہ پرویزاشرف، رضا ربانی اور نوید قمر کو بھی فون کال کی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مولا بخش چانڈیو اور نفیسہ شاہ کو بھی ٹیلی فون

عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج ملک میں کرونا وائرس کی وباء بے قابو ہوچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

حیرت کی بات ہے کہ اتنی زیادہ اموات ہونے کے بعد بھی عمران خان لاک ڈاؤن نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کو بھی عمران خان نے چٹکیوں میں اڑادیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اپوزیشن اگر بری لگتی ہے تو عمران خان لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او یا ڈاکٹروں کی رائے کو سن لیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بجٹ میں صحت اور زراعت کے شعبوں کو نظر انداز کرکے ملک کو خطرناک حالات کے حوالے کردیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم کے بعض بیانات سے اندازہ ہوا کہ انہیں علم ہی نہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر ملک کا انتظامی سربراہ صوبوں میں وسائل کی تقسیم کی اہمیت تک سے لاعلم ہے تو ملک کیسے چلے گا؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ایک وزیراعلی کے آئینی اختیارات کو وزیراعظم کی جانب سے ڈکٹیٹر کے اختیارات کے برابر قرار دینا افسوس ناک ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف عمران خان کے بیانات تشویش ناک ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کے 18ویں آئینی ترمیم کے خلاف بیانات دراصل 73 کے دستور پاکستان پر حملے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ٹِڈی دَل کی وجہ سے اگر ملک میں قحط پڑا تو اس تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کو شاید اندازہ ہی نہیں ہے کہ ٹِڈی دَل کے حملے اس وقت ملک کا انتہائی سنگین بحران ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پارٹی کے سینئر راہنما حکومتی نااہلیوں کو سامنے لانے کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

پارٹی راہنما پارلیمان اور عوام کے درمیان جاکر حکومتی نااہلی سے متعلق آگاہی دیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

حکومتی نااہلیوں، عوام دشمن بجٹ اور موجودہ سیاسی صورت حال پر جلد اے پی سی بلائی جائیگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری