راہوکی ٹنڈو جام کے راول فروٹ فارم کے آموں کی دھوم

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی راہوکی ٹنڈو جام کے راول فروٹ فارم کے آموں کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔ذائقے اور کوالٹی میں بہترین آموں کی وجہ سے راول فروٹ فارم ہمیشہ سے مقبولیت کا حامل رہا ہے سال 2020 کے مینگو سیزن میں بھی اس کے آموں کا ہر جگہ چرچہ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کی جانب سے اپنے فارم ہاؤس کے کے آموں کا تحفہ اس سال کی طرح اس سال بھی دوستوں اور اہم شخصیات کو بھیجا گیا ہے ان کا یہ تحفہ ان کی محبت اور خلوص کی بھرپور عکاسی کرتا ہے