کوئی خانہ کعبہ کی تصویر نا شیئر کرنے سے کافر ، آیت کہ شیئر نہ کرنے سے شیطان کا ساتھی اور نعرے کا جواب نہ دینے سے حرامی کیسے ہو سکتا ہے ؟

فیس بک کھولنے كے بعد جو پہلی پوسٹ دیکھی اس میں خانہ کعبہ کی تصویر كے اوپر لکھا تھا کوئی کافر ہی ہو گا جو اسے شیئر نہ کرے اور دوسری پوسٹ میں قرآن مجید کی اک آیت كے ساتھ لکھا تھا اسے لائک کرتے ہوئے شیطان آپ کو روکے گا اور تیسری پوسٹ میں اک نعرہ درج تھا اور ساتھ ہی یہ تحریر تھا کہ اِس نعرے کا جواب کوئی حلالی ہی دیگا میں اِس بات کو سمجھنے سے قاصر ہوں كہ کوئی خانہ کعبہ کی تصویر نا شیئر کرنے سے کافر ، آیت کہ شیئر نہ کرنے سے شیطان کا ساتھی اور نعرے کا جواب نہ دینے سے حرامی کیسے ہو سکتا ہے ؟
محمد منشاء ( دبئی )