سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ 100فیصد سے زیادہ:حفیظ الرحمن

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے تمام شعبوں میں اصلاحات کیں، جرمن حکومت کے اشتراک سے انشورنس پالیسی متعارف کروائی جس کی کامیابی کے بعد فیزII کا معاہدہ کیا ہے ۔ گلگت بلتستان پہلا صوبہ ہے جس نے 60سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کی انشورنس یقینی بنائی۔ وفاقی حکومت بھی ہمارے اس بل کو وفاقی ملازمین کیلئے نافذ کرنا چاہتی ہے ۔ حفیظ الرحمن نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبے کیلئے 3ایم آر آئی مشینیں اور 3سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کی جارہی ہے ۔ پانچ سال قبل ادویات کیلئے 5کروڑ رقم تھی۔آج 50کروڑ سے زیادہ مختص کی جارہی ہے ۔ سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ 100فیصد سے زیادہ ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ شعبوں کی مدد کیلئے دو فیصد پر لون فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ پرائیویٹ رجسٹرڈ سکولوں کی مدد کیلئے بھی بجٹ میں رقم تجویز کی ہے ۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ 100فیصد مفت اور سرکاری سطح پر کئے جاتے ہیں

Courtesy Duniya News