وفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان – ایف پی سی سی آئی میں سیمینارز/انٹر یکٹو سیشن کاانعقاد

ایف پی سی سی آئی تجا رت وصنعت سے متعلق امور اور کارباری برا دری کو درپیش چیلنجوں سے متعلق متعدد سیمینار ز/انٹر ایکٹو سیشن کا انعقا د کر ے گی اس با ت کا انکشاف فیڈرشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے نائب صدر شیخ سلطان رحمان نے کیا۔ اپنے بیا ن میں انہو ں نے کہاکہ سیمینار کا مقصد اسٹیک ہو لڈرز کو درپیش مشکلات کو اجا گر کرنا ہے اور ممکنہ حل تلا ش کرنا ہے۔ پہلے مر حلے میں ایف پی سی سی آئی پاکستان فوڈ سیکیورٹی کے مسائل، Horticulture سے متعلق چیلنجز، ایس ایم ایز سیکٹر، سی پیک، پاک چین آزادتجا رتی معاہد ہ (دوسرا مرحلہ) اور BREXITکے پاکستان کی معیشت و تجارت پر اثرات پر سیمینار انعقاد کر ے گا۔ ان پروگرامز میں اسٹیک ہو لڈرزکے علاوہ اکیڈمیا،ما ہرین، پالیسی سازاور متعلقہ سر کاری اداروں کے عہدیداران بھی تبادلہ خیال کر یں گے جو کہ ویڈیو لنک کے ذریعے شر کت کر یں گے اور ان سیمینار زمیں پیش کی جا نے والی سفارشات ہم متعلقہ اداروں کو بھی بھیجیں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے مطابق ان پروگرامو ں سے پاکستان میں معا شی سر گر میوں کو بڑھانے اور نجی شعبے کی تر قی میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر اقبال تھہیم
سیکر یٹری جنرل ایف پی سی سی آئی