گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کس شعبے کا کتنا حصہ ہے؟ ایک اہم رپورٹ

دنیا بھر میں ماحولیات پر اثرانداز ہونے والی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج پر بحث جاری ہے اسے کم سے کم کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں گرین ہاؤس گیسیں کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور آنے والے زمانے میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا خطرہ ہے
ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں سب سے زیادہ حصہ الیکٹریسٹی جنریشن کا ہے جو تقریبا 25 فیصد بنتا ہے اس کے علاوہ زراعت کا حصہ 24 فیصد مینوفیکچرنگ کا حصہ 21 فیصد ٹرانسپورٹیشن کا حصہ 14 فیصد بلڈنگ آپریشنز کا حصہ 6 فیصد اور دس فیصد دیگر اثرات ہیں ۔