اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 34 ہزار 19 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 311 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور انڈیکس 34 ہزار 330 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 91,829,564 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,528,822,762 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی دو گھنٹے کے دوران 242 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 786 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا اور انڈیکس کا اختتام 33 ہزار 824 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا۔

Courtesy Hum News