کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس آنے کے چھ ماہ بعد سلیکٹڈ وزیراعظم نے سندھ کا دورہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس آنے کے چھ ماہ بعد سلیکٹڈ وزیراعظم نے سندھ کا دورہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم کا دورہ سندھ صرف عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کیلئے تھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم نے فاقہ کشی اور وباء سے بچاؤ کے لئے کچھ بھی کرنے کو مسترد کردیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی بجٹ میں وباء کے دوران سندھ کے 229 ارب روپوں پر ڈاکا ڈالا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی بجٹ ناقابل یقین دباؤ کا شکار ہمارے شعبہ صحت کے حق میں نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم نے ہمارے کسانوں کو ٹِڈی دَل اور معاشی تباہی کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کے لئے امداد کو کم کیا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم نے اسٹیل ملز کے 10 ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے کا فیصلہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم نے ان حالات میں ڈیم کی تعمیر کیلئے 80 ارب روپے ڈھونڈ نکالے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے سندھ میں کرونا وائرس کے خلاف اگلی صفوں پر جدوجہد کرنے والوں سے ملاقات سے انکار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اپنا سب داؤ پر لگا کر ہماری زندگیاں بچانے والے ڈاکٹرز اور سندھ میں ٹیم کو لیڈ کرنے والے وزیراعلی سے عمران خان نے ملاقات سے انکار کیا، بلاول بھٹو

یہ بہتر ہوتا کہ وزیراعظم وزیراعلی سے مل کر سیکھتے کہ کیسے سندھ میں صحتمند ہونے والوں اور ٹیسٹنگ کا تناسب دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے، بلاول بھٹو