ن۔ م۔ دانش کی اہلیہ تزین دانش امریکی ریاست کینیٹیکٹ میں انتقال کر گئی ہیں۔

حلقہ ارباب ذوق، نیویارک کے دیرینہ رکن، بہترین شاعر، ادیب نقاد ن۔ م۔ دانش کی اہلیہ تزین دانش امریکی ریاست کینیٹیکٹ میں انتقال کر گئی ہیں۔ تزین خود بھی اردو ادب کی شیدائی اور بہترین


صلاحیتوں کی مالک تھیں۔تزین کو کچھ عرصہ قبل pancreatic cancer تشخیص ہوا تھا۔ چونکہ کینسر آخری سٹیج پر تھا تو کوئی علاج کارگر نہ ہو سکا اور آج وہ کینسر کی جنگ ہار گئیں۔ حلقہ ارباب ڈوق، نیویارک کی مجلس عاملہ اور ارکان تزین دانش کے انتقال پر دلی تعزیعت پیش کرتے ہیں
انا للہ وانا الیہ راجعون۔