1990 کی دہائی میں کویت کمیونٹی کی خصوصی دعوت پرتشریف لایے #

1990 کی دہائی میں کویت کمیونٹی کی خصوصی دعوت پرتشریف لایے #
پاکستان کے معروف کمپیئر طارق عزیز طویل علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طارق عزیز کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔


طارق عزیز 1936 میں بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔
طارق عزیز نے 1970 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام ‘نیلام گھر’ شروع کیا۔
طارق عزیز نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا لیکن اُنہیں شہرت ‘نیلام گھر’ سے ہی ملی۔
اُنہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ طارق عزیز کو 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کے آغاز پر پہلے کمپیئر ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔
اُنہیں 1992 میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
طارق عزیز نے سیاست میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 1997 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔
بعدازاں وہ پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔
طارق عزیز کے انتقال پر پاکستان کے ادبی اور سیاسی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

By-Tariq-Iqbal-Kuwait