صوبائی کابینہ کا پری بجٹ اجلاس

صوبائی کابینہ کا پری بجٹ اجلاس
کراچی(17 جون 2020ء): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے تین نکاتی اجلاس میں نئے مالی سال کے 1.24 ٹرلین روپے کی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس مین منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری،

چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز و دیگر حکام نے ایس او پیز کے تحت شرکت کی۔ کابینہ اجلاس کو نئے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ حسن نقوی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کو بتایا کہ مالی مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے جس میں غریبوں، کاشتکاروں، نوجوانوں، سرکاری ملازمین اور نجی شعبی کو رلیف دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ ایک متوازن بجٹ پیش کریں لہذا عوام کو تنہا ہرگز نہیں چھوڑینگے۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ