ابتداء ہے رب ذوالجلال کے بابرکت نام سے جو دلوں کے حال بہتر جانتا ہے،

ابتداء ہے رب ذوالجلال کے بابرکت نام سے جو دلوں کے حال بہتر جانتا ہے،

دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو طارق عزیز چھوڑ کر چلے گئے۔

‘اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اللہ ان کے درجات بلند فرمائے ۔آمین۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جب کہ یہ سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے۔پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے کمپیئر ۔پہلے نیوزکاسٹر ۔فلم اداکار،براڈکاسٹر اور دنیا

کے طویل ترین اور پاکستان کے پہلے گیم شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کا انتقال ہوگیا مرحوم ٹی وی انڈسٹری کے میں پریزٹیشن کے پر شعبے میں استاد کا درجہ رکھتے تھے
یاد کیجیے ایک بار پھر دیکھیے طارق عزیز نے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیسے کیا۔دنیا سے رخصت ہونے والے 84 سالہ پاکستان کے معروف صداکار، میزبان، اداکار اور سابق رکنِ قومی اسمبلی طارق عزیز کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرد اناؤنسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کی ا سکرین پر نظر آنے والا سب سے پہلا چہرہ طارق عزیز کا تھا۔
لیجنڈ طارق عزیز نے پی ٹی وی کی نشریات کا آغا زکیا، تعارفی بیان میں طارق عزیز نے کہا کہ ’خواتین و حضرات طارق عزیز آپ سے مخاطب ہے۔‘انہوں نے پی ٹی وی کی نشریات کے آغاز کو ایک یادگار دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلیویژن کے حوالے سے آج کا دن ایک یادگار اور تاریخ ساز دن ہے۔

طارق عزیز کا مزید کہنا تھا کہ آج وہ دن ہے کہ جب لاہور میں، شہروں کے شہر، کالجوں کے شہر، باغوں اور پھولوں کے شہر میں پاکستان ٹیلی ویژن اپنی نشریات کا آغاز کررہا ہے۔
پہلی نشریات میں طارق عزیز نے اپنے ناظرین کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی کچھ ہی دیر پہلے صرف پاکستان ایوب خان کے ہاتھوں نشریات کا باقائدہ آغاز ہوا ہے۔‘نشریات کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے طارق عزیز نے کہا کہ ابھی شام کے ساڑھے چھ بج رہے ہیں اور کچھ ہی دیر میں موسم کا حال بتایا جائے گا۔
|نہوں نے کہا کہ اس کے بعد بچے اپنا پروگرام دیکھیں گے جس میں کوشش ہوگی کہ وہ کھیل ہی کھیل میں بہت سی کام کی باتیں بتائی جائیں۔
پی ٹی وی کی اس پہلی نشریات میں ’ہوائی جہاز خود بناؤ‘ کے نام سے بچوں کا پروگرام نشر کیا گیا جس میں بچوں کو بتایا گیا کہ ہوائی جہاز کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کاایک نمایاں نام طارق عزیز آج اس دنیا سے رخصت ہو گیا
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا معروف آرٹسٹ اور طارق عزیز شو کے بانی طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارطارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تعلیم و تفریح فراہم کی۔طارق عزیز اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے، اپنے پروگرام کو عوام کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا۔۔طارق عزیزلوگوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

Mian-Tariq-Javed-