طارق عزیز کا انتقال دکھ کا لمحہ ہے، اداکار توقیر ناصر

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ شہرہ آفاق کمپیئر طارق عزیز کا انتقال دکھ کا لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

طارق عزیز کے انتقال پر پاکستان کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکار توقیر ناصر نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کا انتقال دکھ کا لمحہ ہے
انہوں نے کہا کہ طارق عزیز بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے، طارق عزیز الفاظ کی ادائیگی میرٹ پر کرتے تھے۔

توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ طارق عزیز نے اپنی صلاحیتوں کو ہر میدان میں منوایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیلام گھر سے طارق عزیز نے تین نسلوں کو آگاہی پہنچائی