بائرن میونخ نے بنڈس لیگا ٹائٹل مسلسل آٹھویں بار جیت لیا

بائرن میونخ نے جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ بائرن میونخ کا مسلسل آٹھواں ٹائٹل ہے۔

لیگ میچ میں ورنر برمین کو ایک۔صفر سے ہراکر 76 پوانٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔ لیگ کے دو میچز اب بھی باقی ہیں۔

بنڈس لیگا میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ کا مقابلہ ورنر برمین سے تھا۔ میچ کے 43ویں منٹ میں رابرٹ لیون ڈوسکی نے جیروم بوٹنگ کے پاس پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ لیون ڈوسکی کا لیگ میں 31 گول تھا۔

دوسرے ہاف میں بائرن میونخ کے ڈالویس کو مسلسل دوسرا یلو کارڈ دکھاکر میدان سے باہر کردیا گیا، اس کے باوجود بھی ورنر کی ٹیم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔

بائرن نے میچ ایک۔صفر سے جیت کر لیگ میں نہ صرف مسلسل 11 ویں فتح حاصل کی بلکہ مسلسل آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بنڈس لیگ کے 32 میچز میں بائرن میونخ 76 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔ لیگ کے دو میچز ابھی باقی ہیں لیکن دوسرے نمبر پر موجود بورشیا ڈورٹمنڈ 66 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اگر وہ تینوں میچز جیت بھی گئی تو اسکے 75 پوائنٹس ہوں گے۔

بائرن میونخ نے تقریباً خالی اسٹیڈیم میں اپنی فتح کا جشن منایا